image
Friday, Apr 26 2024 | Time 02:20 Hrs(IST)
Sports

نو نيڈلس' پالیسی کے مجرم راکیش، عرفان کھیل سے باہر، لگے گی پابندی

نو نيڈلس' پالیسی کے مجرم راکیش، عرفان کھیل سے باہر، لگے گی پابندی

گولڈ کوسٹ، 13 اپریل (رائٹر) دولت مشترکہ کھیلوں کی 'نو نیڈلس پالیسی' کی خلاف ورزی کے قصوروار پائے گئے ہندستان کے دو کھلاڑی راکیش بابو اور عرفان كولوتھم تھوڈی کو یہاں 21 ویں گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ کھیلوں سے باہر کر دیا گیا ہے اور انہیں فوری طور پر وطن واپس بھیجا جائے گا اور ہندستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی اواے) کے مطابق ان کھلاڑیوں پر پابندی لگائی جائی گی۔

دولت مشترکہ کھیل فیڈریشن (سي جي ایف) کے صدر لوئیس مارٹن نے جمعہ کو بتایا کہ ہندستانی کھلاڑی راکیش اور عرفان کے کھیل گاؤں واقع کمروں سے انجکشن سوئی ملی ہیں جو اس کی نو نیڈلس پالیسي کی خلاف ورزی ہے۔
تہری کود کھلاڑی راکیش اور پیدل چال رنر تھوڈی کے علاوہ تین ہندستانی حکام کو جمعرات کو سي جي ایف کے سامنے سماعت کے لئے بھی پیش ہونا پڑا تھا۔

image