SportsPosted at: Mar 10 2016 6:14PM لاہور میں منتظر پاکستانی ٹیم
لاہور، 10 مارچ (یو این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو عالمی کپ ٹوئنٹی 20 میں حصہ لینے کے لیے حکومت ہند سے ابھی تک سیکورٹی کی کوئی یقین دہانی نہیں ملنے کی صورت میں پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ دو دنوں سے لاہور میں ہی انتظار کر رہی ہے ۔
پاکستان بورڈ اور حکومت کے سیکورٹی خدشات کے بعد بدھ کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دھرم شالہ سے میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں منتقل کر دیا تھا۔
لیکن اس کے باوجود پاکستان نے کہا ہے کہ جب تک اسے ہندستان حکومت سے تحفظ کو لے کر کوئی یقین دہانی نہیں مل جاتی ہے وہ اپنی ٹیم کو ہندستان نہیں بھیجیں گے۔