SportsPosted at: Apr 12 2016 6:09PM ممبئی کے سامنے کولکتہ کا 'گمبھیر ' چیلنج
کولکتہ، 12 اپریل (یو این آئی ) شاندار آغاز کرنے کے ساتھ مضبوط اور اعتماد سے بھری نظر آ رہی کولکتہ نائٹ رائڈرس ٹیم بدھ کو اپنے گھریلو میدان پر ممبئی انڈینس کے سامنے جیت کا سلسلہ بنائے رکھنے کے ارادے سے میدان پر اترے گی۔
دو بار کی چیمپئن کولکتہ نے دہلی ڈئیر ڈیولس کے خلاف نو وکٹوں سے پہلا میچ جیتا تھا اور اس کے حوصلے بلند دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ممبئی کو نئی ٹیم پنے جائنٹس کے ہاتھوں نو وکٹ سے شکست کھانی پڑی تھی۔
بہترین کھلاڑیوں سے آراستہ ممبئی جہاں خراب آغاز کی وجہ سے نفسیاتی دباؤ میں ہے تو وہیں اس کے سامنے کولکاتا کو اسی کے گھریلو میدان پر شکست دینے کا بھی چیلنج رہے گا۔