image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 10:35 Hrs(IST)
Sports

ورلڈ فیم 100 کھلاڑیوں میں وراٹ، دھونی اور ثانیہ شامل

ورلڈ فیم 100 کھلاڑیوں میں وراٹ، دھونی اور ثانیہ شامل

نئی دہلی، 02 جون (یو این آئی) کرکٹ کے سب سے چھوٹے فارمیٹ ٹوئنٹی 20 میں زبردست فارم میں کھیل رہے وراٹ کوہلی اور ہندستانی محدود اوور کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو ای ایس پی این ورلڈ فیم رینکنگ کے 100 عالمی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے. اس فہرست میں صرف تین ہندستانی ہیں جن میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو بھی جگہ دی گئی ہے۔
ای ایس پی این کے گلوبل اسپورٹس فیم کے چوٹی کے 10 کھلاڑیوں کی فہرست میں وراٹ جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں. ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان وراٹ اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں. اس سے پہلے عالمی کھلاڑیوں کی فہرست میں ہمیشہ باسکٹ بال اور فٹ بال کھلاڑیوں کو ہی شامل کیا جاتا رہا ہے۔
ہندوستان سے صرف دو کرکٹر ہی اس فہرست میں جگہ بنا سکے ہیں جن میں ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 فارمیٹ کے کپتان دھونی دوسرے کھلاڑی ہیں. دھونی کو چوٹی کے 20 کھلاڑیوں میں جگہ ملی ہے اور وہ 13 ویں نمبر پر ہیں. کھلاڑیوں میں دنیا کی نمبر ایک خاتون ڈبلز ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کو بھی جگہ دی گئی ہے جو چوٹی کے 100 کی کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسری ہندوستانی ہیں. حیدرآبادی کھلاڑی ثانیہ کو 41 واں مقام حاصل ہوا ہے۔

image