image
Tuesday, Jan 21 2020 | Time 16:29 Hrs(IST)
  • ڈاٹا انٹری آپریٹر نے خود کشی کی
  • ٹرک سے ٹکرانے کے بعد بس پلٹنے سےتین افراد کی موت
  • احمدآبادمیں کپڑا گودام میں لگی آگ
  • شاہ کا سی اے اے پر ڈبیٹ کا چیلنج،واپس نہ لینے کا اصرار
  • اکشے نے بطور فیس لئے 120 کروڑ روپے
  • حکومت اسپیکر کے اختیارات پر دوبارہ غور و خوض کرے : سپریم کورٹ
  • گھرسے سوتے وقت اغواہوئی بچی کا سراغ نہیں ملا
  • بھول بھلیاں ۔2 میں اکشے کو کیمیو کردار دینا درست نہیں:انیس بزمی
  • اے پی اسمبلی میں تلگودیشم کی گڑبڑ پر رکن اسمبلی روجا کی برہمی
  • تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرنے وزیر آئی ٹی کی سرکردہ کمپنیوں سے داوس میں خواہش
  • امیتاز علی نے کی سارہ علی خان کی تعریف
  • امیتاز علی نے کی سارہ علی خان کی تعریف
  • جوناگڑھ میں تیندوے کی لاش
Entertainment

کرش ۔4 میں وی ایف ایکس تکنیک کا ہوگا استعمال:راکیش روشن

کرش ۔4 میں وی ایف ایکس تکنیک کا ہوگا استعمال:راکیش روشن

ممبئی 4 نومبر (یو این آئی) بالی وڈ کے معروف فلم ساز راکیش روشن کا کہنا ہے کہ ان کی آنے والی فلم ’’کرش 4‘‘ میں وی ایف ایکس تکنیک کا استعمال کیا جائے گا۔
راکیش ان دنوں اپنے بیٹے رتیک روشن کو لے کر فلم ’’قابل‘‘ بنا رہے ہیں جس کی ڈائرکشن کا کام سنجے گپتا کر رہے ہیں۔
راکیش روشن ان دنوں فلم ’’کرش 4‘‘ کی سکرپٹ پر کام کر رہے ہیں جو ان کی سپر ہٹ فلم ’’کوئی مل گیا‘‘ کا چوتھا ورژن ہے۔
انہوں نے کہا ’’کرش ۔
4‘‘ میں ان کی اس سیریز کی پچھلی فلموں سے کہیں زیادہ ایکشن ہوگا اور ساتھ ہی اس فلم کے مناظر میں وی ایف ایکس تکنیک کا بھی بھرپور استعمال کیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے اس فلم کی شوٹنگ آئندہ سال اپریل یا مئی میں شروع ہو، چونکہ یہ ایک بڑا منصوبہ ہے اس لیے ہو سکتا ہے اس کی شوٹنگ 2018 میں ہی شروع ہو۔
انہوں نے کہا ’’ہمیں ابھی اس کے وی ایف ایکس پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے ہمارا بجٹ بہت زیادہ ہے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اس فلم کے لئے بین الاقوامی ایکشن ڈائریکٹر کو لیں گے کیونکہ ہم ایکشن اور وی ایف ایکس کو بلندی پر لانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ جب سے فلم انڈسٹری میں جنوبی ہند کی فلم ’’باہوبلی‘‘ نے اپنے وی ایف ایکس مناظر کی بدولت کامیابی حاصل کی ہےتبھی سے ہر بڑا فلمساز اور ڈائریکٹر اپنی فلم میں ان کا استعمال کرنے لگا ہے، لیکن ابھی تک ہندی فلم انڈسٹری کے کسی بھی پروڈیوسر و ڈائریکٹر کی فلم کو وہ کامیابی نہیں مل پائی ہے جو ’’باہوبلی‘‘ کو ملی تھی۔
سلمان خان کی ’’سلطان‘‘میں بھی اسی تکنیک کا استعمال کیا گیا تھا۔
یو این آئی۔
شا پ۔
1217

بھومی

بھومی پیڈنیکر نے لیا ڈبہ چیلنج

ممبئی 17 جنوری (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے ڈبہ چیلنج لے کر اپنی فٹنس کا راز بتایاہے اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے پچھلے دنوں ڈبہ چیلنج کا آغاز کیا تھا۔

بالی

بالی وڈ کے پہلے سپر اسٹار تھے راجیش کھنہ

29 دسمبر یوم پیدائش کے موقع پر..
ممبئی 28 دسمبر (یو این آئی)راجیش کھنہ کو بالی وڈ کا پہلا سپر اسٹار کہا جاتا ہے۔

باغی۔

باغی۔ 3 میں ’دس بہانے‘ نغمہ کو ری کریٹ کریں گے ٹائیگر شراف

ممبئی 27 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف اپنی آنے والی فلم باغی۔

سروں

سروں کے جادوگر موسیقار نوشاد

(سالگرہ 25دسمبر کے موقع پر)
ممبئی،24دسمبر(یواین آئی)1960میں ریلیز ہوئی شاہکار فلم مغل اعظم کی سحر انگیز موسیقی آج بھی اسی طرح مقبول ہے جس طرح اس وقت تھی جب یہ فلم ریلیز ہوئی تھی اور آج کی نسل بھی اس کے نغموں سے سحراندوز ہوتی ہے ۔

اکشے

اکشے اور سلمان کی فلمیں عید کے موقع پرباکس آفس پر آمنے سامنے

ممبئی، 4 دسمبر (یو این آئی) اکشے کمار اور سلمان خان کی فلمیں عید 2020 کے موقع پر باکس آفس پر ٹکرانے جارہی ہیں۔

رنویر

رنویر سنگھ نے سپر ہیروز پر مبنی فلم میں کام کرنے سےکیا انکار

ممبئی 24 نومبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے سپر ہیروز پر مبنی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

جے

جے للتا کی بائیوپک کا پہلا ٹيجر ریلیز

ممبئی 24 نومبر (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رانوت کی آنے والی فلم 'تھلائوي' کا فرسٹ ٹيجر ریلیز ہو گیا ہے۔

ارجن

ارجن نے پانی پت کے لئے رنویر سے نہیں لی مدد

ممبئی 24 نومبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم 'پانی پت' میں اپنے کردار کے لئے رنویر سنگھ سے کوئی مدد نہیں لی ہے۔

حقیقی

حقیقی زندگی میں بے حد خوش مزاج انسان ہیں رشی کپور: عمران ہاشمی

ممبئی، 21 نومبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ رشی کپور ریئل لائف میں غصہ ور نہیں بلکہ انتہائی خوش مزاج انسان ہیں۔

بھومی پیڈنیکر نے لیا ڈبہ چیلنج

بھومی پیڈنیکر نے لیا ڈبہ چیلنج

ممبئی 17 جنوری (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے ڈبہ چیلنج لے کر اپنی فٹنس کا راز بتایاہے اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے پچھلے دنوں ڈبہ چیلنج کا آغاز کیا تھا۔ ٹوئنکل نے اس چیلینج میں اپنے شوہر اکشے کمار ، ملائیکہ اروڑا اور سونالی بیندرے کو نامزد کیا تھا ۔ یہ ڈبہ چیلنج کئی بالی ووڈ فنکاروں تک پہنچ چکا ہے۔ اب بھومی پیڈنیکر نے یہ چیلنج کیا ہے اور اپنے ڈبے کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

کامیڈی کنگ  کہے جانے والے محمود کو بھی کرنی پڑی جدوجہد

کامیڈی کنگ کہے جانے والے محمود کو بھی کرنی پڑی جدوجہد

ممبئی، 28 ستمبر (یو این آئی) اپنے مخصوص انداز، اسٹائل اورمزاحیہ آواز سے تقریباً پانچ دہائیوں تک ہنسانے اور گدگدانے والےمحمود نے فلم انڈسٹری میں کنگ آف کامیڈی کا درجہ حاصل کیا لیکن انہیں اس کے لئے کافی مشقت کرنا پڑی اوریہاں تک سننا پڑا کہ نہ تو وہ اداکاری کرسکتے ہیں اور نہ ہی کبھی اداکار بن سکتے ہیں۔

بھارت رتن شہنائی نواز استاد بسم اللہ خان

بھارت رتن شہنائی نواز استاد بسم اللہ خان

نئی دہلی، 20 اگست (یو این آئی) دُنیا بھر میں شہنائی کو شناخت دلانےاور اسے خاص و عام میں مقبول بنانے والے معروف شہنائی نواز استاد بسم اللہ خان کی پیدائش21 مارچ 1916 کو بہار کے گاؤں (دمراؤں) ضلع بکسر کے پیغمبربخش اور والدہ مٹھاں کے گھر ہوئی تھی۔ بسم اللہ خان کے آباؤ اجداد بھوج پور ضلع بہار کے شاہی دربار میں نقار خانہ میں ملازم بھی تھے۔ان کے والد پیغمبر بخش خان مہاراجہ جودھ پور کے دربار میں شہنائی نواز تھے۔اس سے پہلے ان کےپردادا استاد سالار حسین خان اور دادا رسول بخش خان بھی دمراؤں کے شاہی دربار میں گاتےتھے۔ ماں باپ نے اُن کانام امیرالدین خان رکھا تھا لیکن دادا نے امیرخان کو بسم اللہ میں بدل دیا اور ہاتھ میں شہنائی تھما دی۔ چونکہ موسیقی انہیں میراث میں ملی تھی اسی لیے بچپن سے ہی موسیقی میں دلچسپی رکھنے والے بسم اللہ خان نے اپنے ماموں علی بحش سےشہنائی نوازی کی تعلیم حاصل کی اور پھر بعد میں بسم اللہ خان انہی کے ساتھ کاشی کے وشوناتھ مندر میں شہنائی بجانےلگے۔چار یا پانچ برس کی عمر میں بنارس آ گئے تھے۔

زی ٹی وی پر انگوری بھابھی اور گڈن کے ذریعہ کرکرے نے نئی سوچ کا جشن منایا

زی ٹی وی پر انگوری بھابھی اور گڈن کے ذریعہ کرکرے نے نئی سوچ کا جشن منایا

نئی دہلی، 15مئی(یو این آئی)رواں ماہ مئی میں کئی کردار جن میں گڈن تم سے نہ ہوپائے گا-کہ گڈن، بھابھی جی گھر پر ہیں کہ انگوری اور ہپو کی الٹن پلٹن کے راجیش اور کچھ دیگر کردار انتہائی دلچسپ کردار میں نظر آئیں گے جہاں وہ اپنے کنبوں کو دلچسپ انداز میں جدید سوچ کی طرف مائل کریں گے۔

image