image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 02:53 Hrs(IST)
Sports

چینین نے گوا کو 4-1 سے دی شرمناک شکست

چینین نے گوا کو 4-1 سے دی شرمناک شکست

چنئی، یکم مارچ (یو این آئی ) دوسرے ہاف میں کئے گئے چار گولوں کی بدولت دو بار کی چمپئن چینین ایف سی نے ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چھٹے سیزن کے پہلے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں ہفتہ کو یہاں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں ایف سی گوا کو 4-1 سے شکست دی۔
میزبان چینین کے لئے لسين گوين نے 54 ویں، انیرودھ تھاپا نے 61 ویں، علی سابيا نے 77 ویں اور لاللياجالا چاگتے نے 79 ویں منٹ میں گول کئے۔
مہمان ایف سی گوا کے لئے سیوير گاما نے 85 ویں منٹ میں گول داغا۔

image