image
Friday, Apr 19 2024 | Time 15:58 Hrs(IST)
Sports

سوئٹزرلینڈ پولیس نے يوروپین فٹبال ایسو سی ایشن کے ہیڈکوارٹر پر چھاپہ مارا

سوئٹزرلینڈ پولیس نے يوروپین فٹبال ایسو سی ایشن کے  ہیڈکوارٹر پر چھاپہ مارا

زیورخ، 07 اپریل (یواین آئی) سوئٹزرلینڈ کی پولیس نے فٹبال کے عالمی ادارے بین الاقوامی فٹبال فڈریشن(فیفا) کے نئے صدر گیانی انفانٹینو کا نام پانامہ پیپرز لیک معاملے میں سامنے آنے کے بعد نیون واقع یوروپین فٹبال ایسو سی ایشن کے ہیڈکوارٹر پر چھاپہ مارا ہے۔
پانامہ کی ایک لا فرم موساک فونسیکا سے ملنے والی خفیہ دستاویزات میں یورپی فٹبال فیڈریشن کے سابق سیکریٹری جنرل گیانی انفانٹینو کا نام سامنے آنے کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔
خفیہ دستاویزات میں فیفا کے ایک اور اہلکار جان پیڈرو ڈامینی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

image