image
Friday, Apr 26 2024 | Time 04:49 Hrs(IST)
Sports

خاتون ہاکی ٹیم نے چار دنوں میں جمع کئےسات لاکھ

خاتون ہاکی ٹیم نے چار دنوں میں جمع کئےسات لاکھ

بنگلور، 21 اپریل (یو این آئی ) کورونا وائرس 'كووڈ 19' وبا کے دوران ملک گیر لاک ڈاؤن کے پیش نظر غریب اور تارک وطن مزدوروں کی مدد کے لئے فنڈز جمع کرنے کے مقصد میں لگی ہندستانی خاتون ہاکی ٹیم کی مڈفیلڈر سشیلا چانو نے لوگوں کی حمایت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

چانو نے کہا کہ ہندستانی خاتون ہاکی ٹیم کے 1000 لوگوں کو کھانے کا انتظام کرنے کی پہل کو مل رہی حمایت حوصلہ افزا ہے۔
ہمیں ہاکی میں آگے بڑھنے کے دوران اس ملک کے لوگوں سے بہت محبت اور حمایت ملی ہے اور ٹیم نے فیصلہ کیا کہ لوگوں کے لیے آگے بڑھ کر کچھ کرنے کا یہی وقت ہے۔

image