SportsPosted at: May 7 2016 6:42PM اولمپکس کے لیے ٹیم کی بہتر تیاری: ایس وی سنیل
sunil بنگلور، 07 مئی (یو این آئی) ہندوستانی ہاکی مرد ٹیم کے اسٹرائیکر ایس وی سنیل کا خیال ہے کہ سردار سنگھ کی قیادت والی ہندستانی ٹیم نے ریو اولمپکس کے لئے پہلے کے مقابلے زیادہ تیاری کی ہے۔
ريواولمپکس میں ہندستان کو گزشتہ چمپئن جرمنی، یوروپین چیمپئن ہالینڈ، پین -امریکی چیمپئن ارجنٹائن، آئرلینڈ اور کینیڈا کے ساتھ پول بی میں رکھا گیا ہے۔
اولمپک سے پہلے ہندستان کو چیمپئنز ٹرافی میں جرمنی سے کھیلنا ہے اور سنیل کا خیال ہے کہ اولمپک سے پہلے جرمنی کے خلاف کھیلنے سے ہندوستان کی تیاری پختہ ہوگی۔