InternationalPosted at: Apr 6 2018 8:57AM ناوابستہ ممالک دہشت گردی سے نپٹنے کے لئے آگے آئیں : سشما
باکو،5اپریل (یو این آئی) وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج کہاکہ ناوابستہ ممالک کو بین الاقوامی دہشت گردی سے متعلق معاہدہ ’سی سی آئی ٹی ‘ کی تجویز کے مسئلہ پر بین الاقوامی برادری کو ترغیب دینے کے لئے آگے آنا ہوگا۔
محترمہ سوراج نے یہاں ناوابستہ ممالک کے وزراء کے 18ویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی سے نپٹنے کے لئے دہرے پیمانے چھوڑ کر موجودہ بین الاقوامی قوانین اور نظام کو مضبوط کرنے کی بھی حمایت کی۔
محترمہ سوراج نے کہاکہ بدقسمتی سے دہشت گردی کا سامنا کرنے کی باتیں ہماری کارروائی سے میل نہیں کھاتیں۔ دہشت گردی کا سامنا کرنے کے لئے ہمیں دہرے پیمانے چھوڑ کر موجودہ بین الاقوامی قوانین اور نظام کو مضوط کرنے اور ان کے موثر نفاذ کی نہایت ضرورت ہے۔
یو این آئی ۔ م ع۔ 00.00