InternationalPosted at: May 23 2018 11:04AM اب ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات ختم کرنے کی دھمکی
واشنگٹن،23مئی(یو این آئی)سبھی باتیں ٹھیک ٹھاک سمت میں جارہی تھیں ،جنوبی و شمالی کوریا سے خوشگوار خبریں دنیا کو مل رہی تھیں۔شمالی کوریا نے خود ان تمام مراکز کو ختم کرنے کا اعلان کردیا جہاں نیوکلیائی ٹسٹ ہوئے تھے۔اسی درمیان یہ بات بھی طے ہوگئی کہ شمالی کوریاکے سربراہ کم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ ملاقات کرنے جارہے ہیں ۔
لیکن کم جونگ ان نے جنوبی کوریا اور امریکہ سمیت دنیا کو یہ کہہ کر چونکا دیا کہ وہ امریکہ و جنوبی کوریا سے مذاکرات ختم کرسکتے ہیں کیونکہ یہ دونوں ممالک شمالی کوریا پر ضرورت سے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
اسی پس منظر میں اب امریکی صدر ٹرمپ کا یہ بیان آیا ہے کہ اس چیز کے قوی امکانات ہیں کہ آئندہ ماہ ان کی شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ ملاقات نہیں ہو پائے گی۔
بی بی سی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات سے قبل شمالی کوریا کو کچھ شرائط پر عمل کرنا ہو گا اگر ایسا نہیں ہوا تو شاید ملاقات بعد میں کبھی ہو۔
یہ بات انھوں نے جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن سے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے بعد کہی۔
جاری،یو این آئی،اظ