InternationalPosted at: May 24 2018 10:56AM وینزوئیلا کے دو سفارت کاروں کو امریکہ چھوڑنے کا حکم
واشنگٹن 24 مئی (رائٹر) امریکہ نے وینزوئیلا کے دو سفارت کاروں کو 48 گھنٹے کے دوران ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے کل جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وینزوئیلا کی جانب سے اپنے یہاں سے دو امریکی سفارت کاروں کو ملک بدر کئے جانے کے بعد امریکہ نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
بیان کے مطابق وینزوئیلا کے جن دو سفارتکاروں کو امریکہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں وینزوئیلا کے واشنگٹن میں واقع سفارت خانے کے انچارج اور ہوسٹن میں واقع ڈپٹی قونصل جنرل شامل ہیں۔
رائٹر۔ شا پ۔ 0912