InternationalPosted at: May 25 2018 8:47AM کیوبا میں ہوائی جہاز حادثہ کے پرواز ڈاٹا ریکارڈر برآمد
ہوانا، 25 مئی (رائٹر) کیوبا کی تلاش کرنے والی ٹیموں نے جمعہ کو حادثے کا شکار طیارہ کے پرواز کا ڈاٹا ریکارڈ برآمد کرلیا ہے۔
کیوبا کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل نے گزشتہ شام اپنی رپورٹ میں یہ معلومات فراہم کی ۔ ہوائی جہاز کا کاکپٹ وائس ریکارڈر پہلے ہی مل چکا ہے۔ ان دونوں کو ’بلیک بکس‘ کہا جاتا ہے اور حادثے کے سبب کا پتہ لگانے کے لئےیہ ضروری ہوتاہے۔
واضح رہے کہ کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ہوجے ماٹی ایئر پورٹ کے قریب گزشتہ جمعہ کو ہونے والے طیارہ حادثے میں 113 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ حادثے کا سبب ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
رائٹر۔ ع ا۔