InternationalPosted at: Jun 19 2018 11:31AM پومپیو اور لاؤرووف کے درمیان شام اور کوریا معاملہ پت گفت و شنید
ماسکو، 19 جون (رائٹر) امریکہ اور روس کے وزیر خارجہ مائیک پومپیوو اور سرگئی لاؤرووف نے پیر کو ٹیلی فون پر شام اور جزیرہ نما کوریا کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔روس کی وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دی۔
وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے روس اور امریکہ کی مستقبل قریب میں ہونے والی دو طرفہ اور سیاسی میٹنگوں پر بھی بات چیت کی۔
امریکہ کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا’’مسٹر پومپیو نے ایک سال پہلے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان جنوب مغرب جنگ بندی معاہدے پر بننے رضامندی کے سلسلہ میں امریکہ کے عزائم کو دہرایا‘‘۔
’’مسٹر پومپیو نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ روس اور شام کے لئے ان معاہدوں کے ساتھ بنے رہنا بہت اہم ہے۔دونوں ملک اس بات کا یقین کریں کہ علاقے میں کسی بھی طرح کی یک طرفہ کارروائی نہ ہو‘‘۔وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان شام کے علاوہ امریکہ روس تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزارت نے جزیرہ نما کوریا پر بات چیت کا ذکر نہیں کیا۔
رائٹر،اظ