InternationalPosted at: Jun 21 2018 8:47AM برطانیہ کے ایوان بالا میں یوروپی یونین سے الگ ہونے کا بل منظور
لندن، 21 جون (رائٹر) برطانیہ کے ایوان بالا نے بدھ کو یوروپی یونین (ای یو) سے الگ ہونے سے متعلق بل کو منظور کیا ہے اس کے ساتھ ہی اس بل پر مہینوں سے ہو رہی پارلیمانی بحث پر بھی روک لگ گئی ہے۔اس بل کے قانون بننے پر برطانیہ کی یوروپی یونین کی رکنیت باضابطہ طور پر ختم ہو جائے گی۔
برطانیہ کے ایوان بالا -ہاؤس آف لارڈز نے حکومت کے پیش کئے گئے اس بل کو ووٹنگ کے بغیر ہی اپنی منظوری دے دی ۔ اس سے پہلے ایوان زیریں- ہاؤس آف کامنس میں اس بل کی مخالفت کرنے والوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یوروپی یونین سے الگ ہونے سے متعلق بل اب ’رائل اسینٹ‘ یعنی شاہی منظوری ملنے کے بعد قانون بن جائے گا۔ شاہی منظوری محض ایک رسمی عمل ہے جس میں کسی طرح کی چرچا یا بحث ومباحثہ نہیں ہوتا۔
رائٹر،اظ