InternationalPosted at: Jul 16 2018 10:18AM پاکستان میں بس اور ٹریلر کی شدید ٹکر ، 17 ہلاک ، 13 زخمی
حیدر آباد، 16 جولائی (یو این آئی) پاکستان میں حیدرآباد کے متیری کے پاس قومی شاہراہ پر باراتیوں کو لے کر جارہی ایک بس مخالف سمت سے آرہے تیز رفتار ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے متیری میں اتوار کی رات یہاں حادثہ قومی شاہراہ کے پاس ہوا جب بس سکرند سے باراتیوں کو لے کر حیدرآباد آرہی تھی۔
پولیس اور بچاؤ کارکنا ن نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے۔