InternationalPosted at: Jul 20 2018 10:28AM افغانستان میں فضائی حملے میں 14 افراد ہلاک
قندوز / افغانستان ،20 جولائی (رائٹر) افغانستان میں شمالی شہر قندوز کے قریب افغان سکیورٹی فورسز کی جانب سے جمعرات کو چلائی گئی ایک مہم کے دوران کئے گئے فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے اس بات کی اطلاع دی ہے ۔
قندوز کے گورنر کے ترجمان نعمت الله تیموري نے کہا کہ قندوز شہر کے بیرونی چاردارا ضلعے میں افغان سکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے فضائی حملے میں 14 لوگوں کی موت ہو گئی۔
افغان دفاع وزارت کے ترجمان محمد رعدمنش نے متعدد شہریوں کی موت کی تصدیق کی ہے، لیکن واقعہ تحقیقات کی جارہی ہے۔ مسٹر رعد منش نے کہا کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہوا ہے کہ یہ حملہ افغان فضائیہ یا امریکی لڑاکا طیارے کی طرف سے کیا گیا تھا۔
جاری۔ رائٹر۔ ع ا۔