InternationalPosted at: Aug 19 2018 11:44PM انڈونیشیا میں زلزلہ کے تیز جھٹکے
متارم، 19اگست (رائٹر) انڈونیشیا کے لومبوک جزیرہ پر اتوار کو دو مرتبہ زلزلہ کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے۔ پہلے آئے زلزلہ کی شدت ریختر پیمانہ پر 6.3تھی اور کچھ و قفہ کے بعد 7.2 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
امریکی جیولیوجیکل سروے کے مطابق پہلے آئے زلزلہ کا مرکز لومباکو جزیرہ کے شمال مشرقی حصہ میں ماونٹ رنجانی کی ترائی میں زمین کی سطح سے تقریباََ 7.9کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ کچھ وقفہ کے بعد آئے زلزلہ کا مرکز ملک کے شمال ۔ شمال مشرق میں 124کلومیٹر دور تھا۔
فی الحال سونامی سے متعلق کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ زلزلہ میں کچھ لوگوں کے معمولی طورپر زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
اس مہینہ کے شروع میں بھی اسی جزیرہ پر تیز زلزلہ آیا تھا جس میں 430سے زائد لوگ مارے گئے تھے۔
رائٹر ۔ م ع۔ 2327