InternationalPosted at: Aug 20 2018 11:23AM افغانستان۔ طالبان کے مابین مذاکرات میں مدد کے لئے تیار ہیں: امریکہ
واشنگٹن، 20 اگست (رائٹر) عیدالاضحی کے موقع پر طالبان کے ساتھ افغانستان کی جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے امریکہ نے کہا ہے کہ وہ افغانستان حکومت اور طالبان کے مابین راست امن مذاکرات میں تعاون دینے کے لئے تیار ہے ۔
امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپے او نے اتوار کو،عید کے دوران افغانستان کے صدر اشرف غنی کے جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا کہ امریکہ دونوں کے مابین راست امن مذاکرات میں تعاون دینے کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان حکومت کے ذریعہ طالبان کے ساتھ مشروط جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے۔ یہ منصوبہ افغانستان کے عوام کے امن کے لئے واضح اور مسلسل مطالبے کے مطابق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم افغان حکومت اور باغیوں کے درمیان راست مذاکرات میں مدد دینے کے لئے تیار ہیں۔ بات کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ یہ امن کا وقت ہے۔
رائٹر۔ این یو۔