InternationalPosted at: Sep 19 2018 9:52AM چین۔پاکستان کے فوجی تعلقات دونوں ممالک کے مابین رشتوں کی ’ریڑھ‘ : چین
بیجنگ 19 ستمبر (رائٹر) چین نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے فوجی تعلقات دونوں ممالک کے رشتوں کی 'ریڑھ' ہے۔
چین کے ایک روزہ دورے پر آئے پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائب صدر زانگ يوكسيا نے گزشتہ روزکہا کہ دونوں ملک 'سدا بہار' اسٹریٹجک اتحادی ہیں۔
چین کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق مسٹر زانگ نے کہا، "چین-پاکستان کے فوجی تعلقات دونوں ممالک کے رشتوں کی 'ریڑھ' ہیں۔ دونوں ممالک کی فوج کو آگے تمام شعبوں میں عملی تعاون پر توجہ دینی چاہئے۔ مختلف حفاظتی خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت برقرار رکھنے اور باہمی مفادات کی حفاظت کے لئے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا چاہئے۔
رائٹر۔ م س