InternationalPosted at: Sep 19 2018 10:29AM امریکہ-جنوبی کوریا کے تجارتی معاہدہ اقوام متحدہ میں ممکن: ٹرمپ
واشنگٹن / سیول، 19 ستمبر (رائٹر) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دوبارہ بات چیت مکمل ہو گئی ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں سیشن کے دوران اس معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے ۔
مسٹر ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا’’جنوبی کوریا کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دوبارہ بات چیت مکمل کر لی گئی ہے اور سمجھوتہ دستخط کئے جانے کے لئے تیار ہے۔ اقوام متحدہ میں یا اس کے بعد تجارتی معاہدہ پر دستخط کا امکان ہے. امریکہ کا جنوبی کوریا کے ساتھ تجارتی معاہدہ امریکی مفادات کے خلاف تھا لیکن اب مناسب اور منصفانہ معاہدہ تیار کیا گیا ہے‘‘۔
جنوبی کوریا کے کاروبار کی وزارت کی ایک افسر نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا اگلے ہفتے ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس معاہدے پر دستخط کی تیاری کر رہا ہے۔مذکورہ افسر نے کہا کہ امید ہے کہ اس تجارتی ے معاہدے کو یکم جنوری 2019 سے نافذ کیا جا سکے گا۔تاہم معاہدے کا نفاذ پارلیمنٹ کی منظوری پر منحصر کرے گا۔
مارچ میں دونوں ممالک تجارتی معاہدے پر دوبارہ غور کرنے پر متفق ہو گئے تھے۔
رائٹر،اظ