InternationalPosted at: Sep 19 2018 11:01AM شمال کوریا جوہری میزائل مراکز کو مستقل طور پر ختم کرنے پر رضامند
سیول، 19 ستمبر (رائٹر) جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے بدھ کو کہا کہ شمالی کوریا اپنے اہم میزائل مراکز کو مستقل طور پر ختم کرنے اور اس کے بین الاقوامی معائنہ کے لئے تیار ہے۔
مسٹر مون نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے ساتھ تیسری میٹنگ کے اختتام پر کہا کہ امریکہ اگر اس کے بدلے مناسب اقدامات کرتا ہے تو شمالی کوریا اپنے اہم ’يونگبين‘ جوہری پلانٹ کو بند کرنے جیسے اضافی قدم بھی اٹھائے گا۔
مسٹر مون نے کہا کہ دونوں کوریائی ممالک جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیار اور جوہری خطرے سے آزاد امن کے مقام میں تبدیل کرنے کے لئے متفق ہو گئے ہیں۔
مسٹر کم جونگ نے مسٹر مون نے کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ (مسٹر کم)مستقبل قریب میں جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کا دورہ کریں گے۔
رائٹر،اظ