InternationalPosted at: Sep 20 2018 9:29AM 'غزہ میں اسرائیلی فوج کی فارئنگ میں 15 سالہ نوعمر کی موت'
دمشق 20 ستمبر (رائٹر) فلسطین کی وزارت صحت نے بدھ کو کہا کہ جنوبی غزہ پٹی میں مظاہرے کے دوران اسرائیل کی سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کی، جس میں فلسطین کے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔
فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرا نے بتایا کہ غزہ پٹی کے جنوبی سرے اور مصر کی سرحد سے ملحق شہر کے مشرق میں اسرائیلی فوجیوں نے 15 سالہ مومن البراہیم ابوکو گولی مار دی، جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔
اسرائیل کے ایک فوجی ترجمان نے اس کی معلومات ہونے سے انکار کیا ہے۔
رائٹر۔ ا ظ ۔ م س