InternationalPosted at: Sep 20 2018 9:38AM گوٹریس نے کوریائی سربراہی اجلاس کے نتائج کو خوش آئند قرار دیا
اقوام متحدہ، 20 ستمبر (رائٹر) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے بدھ کو شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کے سربراہی مذاکرات کے نتائج کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اب ٹھوس کارروائی کا وقت ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارك نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اور جنوبی کوریا کے صدر مون زئی ان کے درمیان پیانگ یانگ میں ہونے والے مذاکرات کے بعد مسٹر گوٹریس نے کہا کہ اقوام متحدہ دونوں فریقوں کو آگے کسی بھی قسم کی مدد لئے تیار ہے۔
رائٹر،اظ