InternationalPosted at: Nov 15 2018 10:52AM شام : فضائی حملہ میں اسلامک اسٹیٹ کے 20 شدت پسند ہلاک
دمشق ،15 نومبر (ژنہوا) شام کے مشرقی علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں امریکی قیادت والے اتحاد کے فضائی حملے میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے کم از کم 20شدت پسند مارے گئے۔یہ اطلاع وار مانیٹرنگ گروپ نے دی ہے۔
امریکہ کی قیادت والے اتحاد نے آئی ایس شدت پسندوں کو اس کے آخری گڑھ مشرقی شام کے دیہی علاقے دیرالزور صوبے سے ہٹانے کی مہم کے تحت حملے شروع کیے۔
شام کے لئے انسانی حقوق کی نگرانی گروپ نے کہا کہ امریکہ حمایت یافتہ سیریا ڈیموکریٹک فورس (ایس ڈی ایف )جو کرد-قیادت گروپ ہے عراق کے پاس يوفریٹ دریا کے مشرقی کنارے پر آئی ایس شدت پسندوں کے آخری گڑھ سے ہٹانے کے لئے دوسری مہم چلائی۔
کرد وں کی قیادت والے گروپ نے حال ہی میں فضائی حملے کئے کیونکہ 10 ستمبر کو شروع کئے گئے حملہ ناکام رہے تھے۔
اس دوران شہریوں کی موت میں کمی آئی ہے، اس ہفتے کے شروع میں امریکی قیادت والے اتحاد کے حملے میں مبینہ طور پر 10 شہریوں کی موت ہوگئی تھی۔
شامی حکومت امریکہ کی قیادت والے اتحاد کی نیت پر طویل عرصہ سے اس کے ارادوں پر سوال اٹھاتی رہی ہے کیونکہ مشرقی دیہی علاقے میں واقع دیر ا لزور اسٹریٹجک نقطہ نظر سے اہم ہے کیونکہ یہ عراقی سرحد اور تیل علاقوں کے قریب ہے۔
ژنہوا،اظ