InternationalPosted at: Nov 15 2018 9:59AM روس میں زلزلہ کے شدید جھٹکے
ولادیووستوک، روس 15 نومبر (ژنہوا) روس کے مشرقی كامچٹكا جزیرہ نما کے قریب جمعرات کی صبح زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.5 تھی۔
روسی اکیڈمی آف سائنس کی جغرافیائی سروس كامچٹكا شاخ کے مطابق زلزلہ کےمقامی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح میں محسوس کئے گئے۔
روسی اکیڈمی آف سائنس کے ایک نمائندے نے کہا کہ زلزلہ کا مرکز خلیج كامچٹكا کے’ است-كامچتسك ‘گاؤں کے جنوب میں 78 کلومیٹر دور 76.2 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
كامچٹكا علاقہ کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ یکے بعد دیگرے کئی جھٹکے آئے۔
ابتدائی خبروں میں زلزلے کی وجہ سے کسی جانی نقصان اور تباہی کی اطلاع نہیں ہے۔ ہنگامی حالات کی روسی وزارت کی علاقائی شاخ کے مطابق سونامی کے خطرے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
ژنہوا،اظ