InternationalPosted at: Nov 15 2018 9:51AM ٹریسا مئے کو بریگزٹ معاہدہ پر کابینہ سے ملی رضامندی
لندن، 14 نومبر (ژنہوا) برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریسا مئے نے بدھ کو کہا کہ کابینہ کے ساتھ حوصلہ افزا بحث کے بعد یوروپی یونین (ای یو) کے ساتھ بریگزٹ معاملہ کے مسودے پر رضامندی مل گئی۔
ٹریسا مئے برطانیہ اور یوروپی یونین کے درمیان بریگزٹ معاہدہ کے لئے کابینہ کی حمایت کی مانگ کے نتیجے میں یہ قدم اٹھایا گیاہے۔
ٹڑیسا مئے نے کابینہ کے ساتھ پانچ گھنٹے تک جاری ر میٹنگ کے فورا بعد میڈیا سے کہا’’ میں مانتی ہوں کہ یہ سب سے اچھا معاہدہ ہے جس پر بات چیت کی جا سکتی ہے‘‘َ۔
انہوں نے کہا،’’ یہ ایک فیصلہ کن قدم ہے جو ہمیں آگے بڑھنے کے قابل بناتا ہے‘‘۔
اس سے پہلے وزیر اعظم نے ہاؤس آف کامنس میں کہا کہ برطانیہ بریگزٹ ووٹ کے نتائج دینے کے ’کافی قریب‘ ہے۔
ژنہوا،اظ