InternationalPosted at: Nov 16 2018 10:37AM جرمنی میں دو بسوں کی ٹکر میں 26 زخمی
برلن، 16 نومبر (یو این آئی) جنوبی جرمنی کے نیوریمبرگ کے قریب ایمنرن ڈورف گاؤں میں دو بسوں کے درمیان تصادم میں 26 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے 12 لوگوں کی حالت سنگین ہے اور 14 لوگوں کو ہلکی چوٹیں آئی ہیں ۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، دونوں بسوں کے ڈرائیوروں کو سنگین چوٹیں آئی ہیں۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی خدمات کے ملازمین نے موقع پر پہنچ گئے اور پانچ ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔