InternationalPosted at: Nov 16 2018 12:02PM کیلی فورنیا میں آگ سےمرنے والواں کی تعداد 63، 630 سے زیادہ غائب
نیویارک، 16 نومبر (اسپوتنک) امریکہ کے مغربی ریاست کی کیلیفورنیا کے جنگل میں لگی آگ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 63 ہوگئی ہے اور اب تک 630 سے زائد افراد غائب ہیں۔ یہ اطلاع بوٹے کاؤنٹی کے شیریف کووری ہونیا نے یہ اطلاع دی ہے۔
انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ آگ سے مرنے والے سات افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 63 ہوگئی ہے اور 631 افراد اب بھی غائب ہیں۔ بدھ کے روز، لاپتہ افراد کی تعداد 501 تھی۔
انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش میں 200 سے زائد ریسکیو کارکن مصروف ہیں۔
اسپوتنک۔ ع ا۔