image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 11:13 Hrs(IST)
International

ہندستانی شہری سربجیت کے قتل کے ملزمان کو عدالت نے بری کیا

ہندستانی شہری سربجیت کے قتل کے ملزمان کو عدالت نے بری کیا

اسلام آباد،16دسمبر (یواین آئی)پاکستان کی جیل میں بند ہندستانی شہری سربجیت کے قتل کے دواصل ملزمان کو ایک عدالت نےبری کردیاہے ۔ان دونوں نے سربجیت کو اینٹوں اور لوہے کی چھڑ سے ماراتھا اور پانچ دن بعد اسکی موت ہوگئی تھی ۔
اخبار ڈان کے مطابق ایڈیشنل ضلع اور سیشن جج معین کھوکرنے دونوں ملزمان عامر اور مدثر منیر کی رہائی کے احکامات جاری کیے کیونکہ گواہ اپنے بیانات سے پلٹ گئے تھے ۔
لاہور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عام اور مدثر بھی لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سربجیت کے ساتھ تھے اور 2013میں دونوں نے سربجیت پر اینٹوں اور لوہے کی چھڑوں سے حملہ کرکے اسے بری طرح زخمی کردیاتھا۔
اس حملہ میں بری طرح سے زخمی سربجیت کو سرمیں گہری چوٹ لگی تھی اور اسے لاہور کے جناح اسپتال کے آئی سی یو میں رکھاگیاتھا جہاں مئی 2013میں پانچ دن بعد اسکی موت ہوگئی تھی ۔سربجیت پر جاسوسی اور بم دھماکہ کرانے کاالزام تھا اور اسی معاملہ میں اس کے وکیلوں نے کئی عرضیاں دائر کی تھیں لیکن ان میں سے ایک پر بھی سماعت میں کوئی خاص نتیجہ سامنے نہیں آیا۔
جاری ۔یواین آئی۔ایف اے

خاص خبریں
روس میں کان منہدم ہونے سے 13 افراد دب گئے

روس میں کان منہدم ہونے سے 13 افراد دب گئے

ماسکو، 19 مارچ (یو این آئی) روس کے مشرق بعید میں امور علاقے میں کان منہدم ہونے سے تقریباً 13 افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 31,726 تک پہنچی

غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 31,726 تک پہنچی

غزہ، 19 مارچ (یو این آئی) غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحانہ حملوں میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 31,726 ہو گئی ہے جب کہ 73,792 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
امریکی-برطانوی بحریہ نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 10 فضائی حملے کیے

امریکی-برطانوی بحریہ نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 10 فضائی حملے کیے

صنعاء، 19 مارچ (یو این آئی) بحیرہ احمر میں تعینات امریکی اور برطانوی بحری افواج نے پیر کے روز یمن کے بندرگاہی شہر حدیدہ میں حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں پر دس فضائی حملے کیے۔

...مزید دیکھیں
پاکستان میں 5.6 شدت کا زلزلہ

پاکستان میں 5.6 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد، 19 مارچ (یو این آئی) پاکستان میں منگل کے روزنصف شب کو 5.6 شدت کے زلزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

...مزید دیکھیں
الیکٹورل بانڈز: سپریم کورٹ نے پھر کہا، ایس بی آئی کو نیومیرک نمبروں سمیت تمام تفصیلات دینی ہوں گی

الیکٹورل بانڈز: سپریم کورٹ نے پھر کہا، ایس بی آئی کو نیومیرک نمبروں سمیت تمام تفصیلات دینی ہوں گی

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کو عطیات میں شفافیت کی فریاد سے متعلق درخواستوں پر 15 فروری 2024 کے اپنے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے پیر کو دوبارہ کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ الیکٹورل بانڈز کو غیر آئینی قرار دینے کے ساتھ جاری کرنے والے بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا ( ایس بی آئی ) کو الفا نیومیرک نمبروں سمیت تمام تفصیلات ظاہر کرنے کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس سنجیو کھنہ، بی آر گووئی، جے بی پاردی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے ان تبصروں کے ساتھ ایس بی آئی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کو جمعرات تک حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی کہ انہوں نے الیکٹورل بانڈز سے متعلق سبھی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
'جھوٹ کی طاقت' مودی کی ضمانت ہے: کھڑگے

'جھوٹ کی طاقت' مودی کی ضمانت ہے: کھڑگے

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی ) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ جھوٹ بولتے ہیں، اس لیے مودی کی گارنٹی اب جھوٹ کی 'گرینڈ گارنٹی' بن گئی ہے مسٹر کھڑگے نے پیر کو ٹویٹ کیا، "مودی جی نے 17 جولائی 2020 کو ملک سے وعدہ کیا تھا کہ 2022 تک ہر ہندوستانی کے سر پر چھت ہوگی، لیکن سب کو گھر فراہم کرنے کی مودی کی گارنٹی ایک گھپلہ ثابت ہوئی۔

...مزید دیکھیں
دہلی جل بورڈ معاملہ: ای ڈی کے سمن پر کیجریوال پیش نہیں ہوئے

دہلی جل بورڈ معاملہ: ای ڈی کے سمن پر کیجریوال پیش نہیں ہوئے

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال دہلی جل بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں سمن پر پیر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش نہیں ہوئے ای ڈی نے اتوار کو مسٹر کیجریوال کو سمن بھیجا تھا پارٹی نے ای ڈی کے سمن کو 'غیر قانونی' قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے لوک سبھا انتخابات سے قبل مسٹر کیجریوال کو گرفتار کرنے کے لیے ای ڈی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں

مظفرنگر:کانسٹیبل نے کیا ٹیچر کا قتل

18 Mar 2024 | 3:32 PM

مظفرنگر:18مارچ(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے سول لائن علاقے میں آپسی تنازع میں کانسٹیبل نے ایک ٹیچر کا گولی مار کر قتل کردیا۔

image