image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 11:34 Hrs(IST)
International

وینزویلا میں گوائدو کو حراست لئے جانے پر گٹیریس کا اظہار تشویش

وینزویلا میں گوائدو کو  حراست  لئے جانے پر گٹیریس  کا اظہار تشویش

اقوام متحدہ، 15 جنوری (اسپوتنك) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹیریس نے وینزویلا میں قومی اسمبلی کے صدر جوآن گوائدو کو حراست میں لئے جانے کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا اور ملک کے سبھی متعلقہ افراد سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کیا۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دجارك نے ایک پریس بریفنگ میں یہ اطلاع دی۔
مسٹر دجارك نے پیر کے رو ز کہا کہ ’’ ہم سبھی لیڈروں سے ایسی بیان بازی یا کاموں سے احتراز کرنے کی درخواست کرتے ہیں جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوتا ہو۔ ہم اپنی یقین دہانی دہراتے ہیں کہ صورتحال ٹھیک هونے کا راستہ وینزویلا کے لوگوں اور قومی اسمبلی سمیت سرکاری اداروں پر منحصر ہے۔ پرامن مذاکرات کے ذریعہ نکالے گئے حل جمہوری حکومت کو مضبوط کرتے ہیں اور انسانی حقوق نیز وینزویلا میں قانون کی حکمرانی کو مضبوطی فراہم کرتے ہیں۔ سیکرٹری جنرل اس کا باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ وینزویلا میں جو ہم دیکھ رہے ہیں اس کے بارے میں وہ فکر مند ہیں۔
وینزویلا کے قومی اسمبلی کے صدر جوآن گوائدو کو اتوار کے روز دارالحکومت كاراكاس میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔ مسٹر گوائدو کے ٹویٹر پیج پر دعوی کیا گیا تھا کہ ان کو ایک سیاسی جلسہ کے بعد خفیہ ایجنسی کے حکام نے حراست میں لے لیا۔ انہیں بعد میں حراست سے آزاد کر دیا گیا تھا۔ مسٹر گوائدو کو اس بیان کے بعدکہ وہ ملک کے عبوری صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے کے لئے تیار ہیں، حراست میں لیا گیا تھا۔
اسپوتنک۔ این یو۔

خاص خبریں
مودی  مدھیہ پردیش میں تین پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

مودی مدھیہ پردیش میں تین پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 23 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابی مہم کے مقصد سے ریاست میں اپنے ایک روزہ قیام کے دوران کل تین پارلیمانی حلقوں میں مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں
نڈا آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

نڈا آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 23 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا آج مدھیہ پردیش کے تین پارلیمانی حلقوں میں پارٹی امیدواروں کی حمایت میں مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں
بارہمولہ میں 8 منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج:پولیس

بارہمولہ میں 8 منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج:پولیس

سری نگر، 23 اپریل (یو این آئی) منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آٹھ بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ملیشیائی فوج کے دو ہیلی کاپٹر  آپس میں ٹکرائے ، 10 افراد ہلاک

ملیشیائی فوج کے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرائے ، 10 افراد ہلاک

کوالالمپور، 23 اپریل (یو این آئی) ملائیشیا کے پیراک صوبے میں منگل کی صبح ریہرسل کے دوران فوج کے دو ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرانے سے دس افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی  کا پاکستان کا دورہ  ،کراچی میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا پاکستان کا دورہ ،کراچی میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند

اسلام آباد، 23 اپریل (یواین آئی )ایران کے صدر ابراہیم رئیسی آج کراچی اور لاہور کا دورہ کریں گے۔

...مزید دیکھیں
چین کے شہر گوانگ ڈونگ میں جہاز پل سے ٹکرانے کے بعد چار لاپتہ

چین کے شہر گوانگ ڈونگ میں جہاز پل سے ٹکرانے کے بعد چار لاپتہ

گوانگ ڈونگ، 23 اپریل (یو این آئی) جنوبی چین کے گوانگ ڈونگ صوبے کے فوشان شہر میں پیر کی رات ایک جہاز ایک پل سے ٹکرانے کے بعد چار افراد لاپتہ ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
تائیوان میں 5.0 شدت کا زلزلہ: سی ای این سی

تائیوان میں 5.0 شدت کا زلزلہ: سی ای این سی

بیجنگ، 23 اپریل (یو این آئی) چین کے تائیوان کی ہوالین کاؤنٹی کے سمندری علاقے میں منگل (بیجنگ کے وقت) کی صبح 9:45 بجے 5.0 شدت کا زلزلہ آیا۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے ممبئی انڈینز کو نو وکٹوں سے شکست دی

23 Apr 2024 | 12:01 AM

جے پور، 22 اپریل (یو این آئی) سندیپ شرما کی 18 رن پر پانچ وکٹ کی خطرناک گیندبازی کی بعد یشسوی جیسوال ناٹ آؤٹ (104) اور سنجو سیمسن ناٹ آؤٹ (38) کی شاندار اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 38ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو نو وکٹوں سے ہرادیا۔

امیتابھ بچن 'کالکی 2898 اے ڈی' میں اشوتتھاما کے کردار میں نظر آئیں گے

22 Apr 2024 | 5:03 PM

ممبئی، 22 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اپنی آنے والی فلم 'کالکی 2898 اے ڈی' میں اشوتتھاما کے کردار میں نظر آئیں گے۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image