InternationalPosted at: Jan 15 2019 11:10AM ترکی کے ساتھ اقتصادی تعاون کے فروغ کے بے پناہ امکانات: ٹرمپ
واشنگٹن، 15 جنوری (اسپوتنك) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے مختلف مسائل کے سلسلے میں فون پر گفتگو کرنے کے بعد کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کے کافی امکانات ہیں۔
مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ترکی کے صدر اردوغان سے اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جنگ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ملنے والی کامیابی سے متعلق بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ امریکہ اور ترکی کے درمیان اقتصادی تعاون کے بے پناہ امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل مریکی صدر نے اتوار کو ترکی کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر شام سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے بعد ترکی نے کرد جنگجوؤں پر حملے کئے تو امریکہ ترکی کو اقتصادی طور پر تباہ کر دے گا۔
قابل ذکر ہے کہ ترکی کے صدر نے دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ اگر امریکہ اپنے فوجیوں کو وہاں سے نہیں ہٹاتا تو ترکی يوفریٹ دریا کے مشرقی ساحل کے ساتھ ساتھ شام کے مان بيج میں ترکی کی سرحد کے قریب کرد جنگجوؤں کے خلاف فوجی مہم شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔
امریکی صدر نے شام میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری جنگ میں فتح حاصل کرنے کا دعوی کرتے ہوئے امریکی فوجیوں کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔ دراصل، مسٹر ٹرمپ کے اس فیصلے پر اسرائیل سمیت کئی ممالک نے تشویش ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ شام میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری جنگ میں سال 2015 سے ہی دو ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں۔
اسپوتنک۔ این یو۔