InternationalPosted at: Jan 15 2019 12:55PM ایران ۔عراق کے مابین تعاون بڑھانے کےلیے بات چیت
ماسکو،15جنوری (اسپوتنک )ایران کےوزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کے روز عراق کے صدر برہم صالح سے ملاقات کرکے دوطرفہ ،علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران کی وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دی ہے ۔
ایران کے ایک اعلی سفارتکار نے کہا،’’ اس بات چیت کے ذریعہ ایران اور عراق کے مابین تعاون کا آگے بڑھانے اور مضبوط کرنے کی سمت میں ایک نئے باب کا اضافہ کیاگیاہے ۔‘‘وہ اختتام ہفتہ سے عراق کی راجدھانی بغداد میں ہیں ۔
مسٹر ظریف نے اتوار کو عراق وزیرخارجہ محمد علی حکیم اور وزیراعظم عادل عبدالمہدی کے ساتھ ملاقات کی ۔ایرانی وزیرخارجہ نے پیر کے روز پارلیمنٹ کادورہ کیا جہاں انھوں نے اسپیکر سے بھی ملاقات کی ۔دونوں ملکوں کے لیڈروں کے مابین کئی امور پر بات چیت ہوئی ۔جس میں توانائی سب سے اہم ہے موضوع رہا۔
واضح رہے کہ امریکہ نے پچھلے نومبر میں ایران کے تیل اور توانائی کی برآمدات پر روک لگادی تھی لیکن عراق کو ایرانی بجلی پر انحصار کو کم کرنے کے لیے عارضی چھوٹ دی گئی تھی۔
اسپوتنک۔ایف اے