InternationalPosted at: Jan 16 2019 9:23AM کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں دھماکہ ،15 افراد ہلاک ، 30 زخمی
نیروبی 16 جنوری (اسپوتنك) کینیا کے دارالحکومت نیروبی واقع ڈوسیٹ ہوٹل میں منگل کی رات ہوئے دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 30 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
کینیا کے این ٹی وی نیوز چینل نے بتایا کہ ہوٹل میں پھنسے ہوئے لوگوں کو چھڑانے کی مہم شروع ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی دھماکہ ہوا، جس میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 30 دیگر زخمی ہو گئے۔این ٹی وی کے مطابق صومالیہ کے جنگجو گروپ الشباب نےحملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں 11 افراد کینیا کے ، ایک امریکی اور برطانیہ کا شہری ہے اور دو لوگوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
اسپوتنک ۔ م س