InternationalPosted at: Jan 16 2019 9:41AM ملک میں سیکورٹی کی صورتحال اب قابو میں : حکومت
نیروبی 16 جنوری (ژنہوا) دارالحکومت نیروبی کے ڈوسیٹ ہوٹل میں ہوئے دھماکے کے بعدکینیا کی حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں سیکورٹی کی صورت حال اب قابو میں ہے۔
کینیا کے کابینہ سکریٹری فریڈ مٹیانگی 'نے صحافیوں کو بتایا سیکورٹی فورسز نے نو گھنٹے کی کارروائی کے بعد ہوٹل سے کینیا اور دیگر ممالک کے لوگوں کو باہر نکال لیا ہے۔انہوں نے کہا، "اب ہم اس علاقے کی صفائی اور ثبوت جمع کررہے ہیں ۔ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ کینیا کے تمام شہری اور غیر ملکی سیاح اب محفوظ ہیں. "
خودکش بم دھماکے کے بعد اس کے احاطے میں کھڑی متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی تھی اور وہاں موجود لوگ جانیں بچانے کے لیے ادھر ادھر پناہ کے لیے بھاگنا شروع ہوگئے تھے اور انھوں نے قریبی عمارتوں میں چھپ کر اپنی جانیں بچائیں۔
ژنہوا۔