InternationalPosted at: Mar 25 2019 9:25AM مائیک پینس نے میولر کے نتائج کی ستائش کی
واشنگٹن، 25 مارچ (اسپوتك) امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے وکیل خصوصی رابرٹ میولر کے اس نتائج کی ستائش کی کہ 2016 کے انتخابات میں روس اور ٹرمپ ٹیم کے درمیان کوئی سانٹھ گانٹھ نہیں تھی کیونکہ یہ پوری طرح مصدقہ ہے۔ انہوں نے ڈیموکریٹ سے اپیل کی کہ وہ صدر کے قومی مفادات کے پروگراموں کو آگے بڑھانے میں ان کی مدد کریں۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا’’امریکہ کے صدر کے لئے یہ مکمل طور پر مصدقہ ہے اور ہماری مہم کو ہر اس امریکی کی جانب سے خیر مقدم کیا جانا چاہئے جو ہماری سچائی اور انتخابات کی شفافیت کو مانتا ہے۔
ہم صرف اتنی امید کر سکتے ہیں کہ ڈیموکریٹس جو ان ناقابل یقین الزامات کو اتنی دیر تک برقرار رکھا، وہ ہمارے ملک کی ترقی کے پروگرام میں شامل ہوں جس سےہمارا ملک اورہر امریکی کے لئے زیادہ خوشحال اور زیادہ محفوظ بن سکے‘‘۔
خیال رہے امریکہ کے اٹارنی جنرل ولیم بر نے اتوار کو 2016 کے انتخابات میں روس کی مشتبہ ثالثی اور ٹرمپ مہم کے درمیان اس کے مبینہ رابطوں کی تحقیقات کے تقریبا دو سال مکمل ہونے پر طویل انتظار کے بعد رپورٹ کا خلاصہ جاری کیا۔
اپسوتنک،اظ