image
Friday, Apr 19 2024 | Time 14:30 Hrs(IST)
International

افغانستان میں 10 دہشت گرد ہلاک، 8 گرفتار

افغانستان میں 10 دہشت گرد  ہلاک، 8 گرفتار

کابل، 20 اپریل (ژنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 10 دہشت گرد مارے گئے جبکہ آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
سیکورٹی فورسز نے یہاں بیان جاری کرکے بتایا کہ صوبہ خوست کے ضلع نادر شاہ کوٹ میں ہفتے کی صبح نیشنل آرمی اسپیشل آپریشن کور کی مہم میں حقانی نیٹ ورک کے دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ چھ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کو مقامی فوجی کیمپ لے جایا گیا ہے۔
طالبان سے منسلک حقانی نیٹ ورک مشرقی صوبوں اور دارالحکومت میں فعال ہے. اس دہشت گرد تنظیم نے سیکورٹی فورسز کے خلاف کئی سنسنی خیز حملوں کو انجام دیئے ہیں۔
بیان کے مطابق خصوصی سیکورٹی فورسز نے صوبہ غزنی کے ضلع نویٰ میں دو طالبان دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ جمعہ کو دیر شام پڑوس کے صوبہ ننگرهار کے ضلع شیرزاد میں سیکورٹی فورسز کی جانب کئ گئے فضائی حملے میں طالبان کے آٹھ شدت پسند مارے گئے۔
افغان سیکورٹی فورسز نے ناٹو قیادت والی اتحادی افواج کے تعاون سے دہشت گردوں کے خلاف زمینی اور ہوائی کارروائی تیز کر دی ہے. اسی کارروائی کے تحت سیکورٹی فورسز نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔دہشت گرد تنظیموں نے اب تک سیکورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی کارروائی پر کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔
ژنہوا،اظ

خاص خبریں
صدر جمہوریہ  اور  وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ووٹروں، خاص طور پر نوجوان ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی ریکارڈ تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پرامن طریقے سے جاری ہے اور ابھی تک کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش: انتہائی نکسل متاثرہ بالاگھاٹ کے ڈوگلائی بوتھ پر دو گھنٹے میں 100 فیصد ووٹنگ

مدھیہ پردیش: انتہائی نکسل متاثرہ بالاگھاٹ کے ڈوگلائی بوتھ پر دو گھنٹے میں 100 فیصد ووٹنگ

بھوپال، 19 اپریل (یو این آئی) ووٹنگ شروع ہونے کے دو گھنٹے کے اندر مدھیہ پردیش کے نکسل متاثرہ بالاگھاٹ ضلع کے ایک انتہائی نکسل متاثرہ بوتھ پر 100 فیصد ووٹنگ کی اطلاع ہے۔

...مزید دیکھیں
انڈیا گروپ کی  جیت ہوگی، اسٹالن نے امید ظاہر کی

انڈیا گروپ کی جیت ہوگی، اسٹالن نے امید ظاہر کی

چنئی، 19 اپریل (یو این آئی) دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے امید ظاہر کی ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا گروپ جیت جائے گا۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ میں نو بجے تک  10.54 فیصد ووٹنگ

اتراکھنڈ میں نو بجے تک 10.54 فیصد ووٹنگ

دہرادون، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے لئے جمعہ کو صبح 9 بجے اتراکھنڈ میں کل 10.54 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مغربی اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ سیٹوں پر جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

اگرتلہ، 19 اپریل (یو این آئی) مغربی تریپورہ پارلیمانی حلقہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image