InternationalPosted at: Jul 16 2019 9:37AM افغانستان : فوجی کارروائی میں 11 جنگجو ہلا ک
کابل، 16 جولائی (سپوتنك) افغانستان میں فوج کے خصوصی گروپ کی جانب سے چلائی گئی مہمات اور فضائی حملوں میں کم از کم 11 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ خامہ نیوز ایجنسی نے فوجی حکام کے حوالے سے پیر دیر رات یہ اطلاع دی۔ صوبہ قندھارکے ضلع گھور ک میں فضائی حملے میں طالبان کا ایک جنگجو مارا گیا جبکہ جنوبی افغانستان کے صوبہ المند میں چار جنگجو مارے گئے ۔ جبکہ صوبہ اروزگان میں چلا ئی گئی مہم میں چھ طالبان جنگجومارے گئے ۔ افغان فوج کی جانب سے یہ حملے کابل میں وزارت دفاع کے ایک سہولیا ت مراکز پر ہوئے شدید دہشت گردانہ حملے کے تقریبا دو ہفتے بعد کئے گئے ہیں ۔ وزارت دفاع کے مرکز پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔افغانستان میں کئی دہائیوں سے فوج اور طالبان اور القاعدہ کے دہشت گردوں کے درمیان لڑائی چل ر ہی ہے۔
اسپوتنک ۔ ک ج