InternationalPosted at: Jul 16 2019 9:40AM انڈونیشیا کے بالی میں 5.7 شدت کا زلزلہ
جکارتہ، 16 جولائی (سپوتنك) انڈونیشیا کے بالی جزیرہ میں منگل کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔یورپی بحیرہ روم زلزلہ کمپیی مراکز ( ای ایم ایس سی ) کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 تھی ۔زلزلے کا مرکز منکر خطے سے 29 میل دور زمینی سطح سے 63 میل کی گہرائی میں واقع تھا ۔ ای ایم ایس سی کے مطابق زلزلے متاثرہ خطے کی آبادی تقریبا 78 لاکھ ہے ۔ زلزلے کی وجہ سے ابھی تک جان و مال کے نقصانات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔واضح رہے کہ انڈونیشیا ’پیسفک رنگ آف فائر‘ کا حصہ ہے جہاں عام طور پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے جاتے ہیں ۔
اسپوتنک ۔ ک ج