InternationalPosted at: Jul 17 2019 3:02PM ممبئی کے حملے کے اہم سازشی حافظ سعید گرفتار
اسلام آباد، 17 جولائی (یو این آئی) ممبئی حملے کے اہم سازشی حافظ سعید کوپاکستان کی پنجاب پولیس نے بدھ کو گرفتار کرلیا۔
مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انسداد دہشت گردی محکمہ (سی ٹی ٹی) نے حافظ سعید کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ گوجرانوالہ کے جارہے تھے ۔
رپورٹوں کے مطابق پاکستان نے یہ کارروائی اپنے ہوائی راستے کو تمام شہریوں کی ٹریفک کے لئے کھول دئے جانے کے اعلان کے ایک دن بعد اور امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کے تحت وزیر اعظم عمران خان کا امریکہ دورہ سے پہلے کی ہے۔
عمران خاں کی حکومت پر حافظ سعید کے خلاف کارروائی کرنے کے سلسلے میں مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس کا زبردست دباؤ تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔