InternationalPosted at: Jul 18 2019 10:39AM نئےمعاہدہ کے لئے روس جا سکتے ہیں مادرو: جارج
اقوام متحدہ، 18 جولائی (اسپوتنك) وینزویلا کے صدر نکولس مادرو اس سال نئے معاہدہ کے لئے روس کا دورہ کر سکتے ہیں۔ وینزویلا کے وزیر خارجہ جارج اورئیزا نے اس کی اطلاع دی۔
مسٹر جارج نے اقوام متحدہ میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا’’روس ہمارے لئے بہت اہم ہے اور ہم روس کے وفد کا استقبال کرنے اور اپنے وفد کو روس بھیجنے کے لئے تیار ہیں۔ اس سال کبھی بھی صدر مادرو نئے معاہدہ کے لئے روس کا دورہ کر سکتے ہیں‘‘۔
مسٹر جارج نے کہا’’روس ہمارے لئے الگ الگ شعبوں میں کافی اہم پارٹنر ہے اور صدر پوٹن کے ساتھ بہت سے مسائل پر ہمیں بامعنی بات چیت کرنی ہے۔ ہم روس کے ساتھ رابطے میں ہیں اور صحیح وقت آنے پر سفارتی سمت کے بارے میں بتائیں گے‘‘۔
قابل غور ہے کہ اس سال جنوری میں امریکہ حمایت یافتہ اپوزیشن لیڈر جوآن گوائیڈوکے خود کو عبوری صدر کا اعلان کرنے کے بعد وہاں سیاسی عدم استحکام کے حالات پیدا ہوگئے تھے۔
اسپوتنک،اظ