InternationalPosted at: Jul 18 2019 11:20AM جادھو کے معاملے میں پاکستان کی جیت : قریشی
اسلام آباد، 18 جولائی (یو این آئی) پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو پر بین الاقوامی عدالت کے فیصلے ’کو پاکستان کی فتح‘ قرار دیا ہے۔
مسٹر قریشی نے مسٹر جادھو پر آنے والے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی عدالت نے کلبھوشن جادھوکی رہائی سے متعلق ہندوستان کی درخواست کو مسترد کردیا ہے اور عدالت نے مسٹر جادھو کی سزا کو ویانا معاہدہ کے آرٹیکل 36 کی خلاف ورزی تسلیم نہیں کیا۔
مسٹر قریشی نے ٹویٹ کرکے دعوی کیا کہ بین الاقوامی عدالت نے اس سلسلے میں ہندوستان کی اس سلسلے میں اپیل مسترد کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر جادھوپاکستان میں رہیں گے اور انہیں پاکستان کے قوانین کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی عدالت نے پاکستان کی حراست سے رہا کرنے کی ہندوستان کی درخواست مسترد کردی ہے اور کہا کہ پاکستان کے قانون کے مطابق مقدمہ آگے بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے اس بیان کا اعادہ کیا کہ مسٹر جادھوہندوستانی نیوی افسر ہیں۔ اس نے جعلی شناخت اور دستاویزات کے ساتھ حسین مبارک پٹیل کے نام سے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔