image
Monday, Dec 16 2019 | Time 18:02 Hrs(IST)
  • جامعہ کے طلبا کی حمایت میں آئے سماج کے لوگ
  • سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں نیم فوجی دستوں کا فلیگ مارچ
  • نئی ریت پالیسی کا مو ثر اندازمیں ہوگا نفاذ : وزیر
  • کشمیر: موسم میں نمایاں بہتری، سری نگر-جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال
  • آئی پی ایل آکشن:کلکتہ کے سیکورٹی حالات پر گہری نظر
  • کچھ باہری لوگ احتجاج کے دوران تشدد پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں:ممتا بنرجی
  • کشمیر: این آئی سی سینٹروں پر طلبا کا اژدھام، اسکالرشپ فارم جمع کرنے کی تاریخ میں پھر توسیع
International

چین : گیس فیکٹری میں دھماکہ، 12 ہلاک،13زخمی

بیجنگ ، 20 جولائی (ژنہوا) وسطی چین کے صوبہ ہینن میں گیس پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں 12 افراد کی موت ہو گئی اور دیگر 13 افراد زخمی ہو گئے جبکہ تین لاپتہ ہیں۔
مقامی انتظامیہ نے ہفتہ کو اس حادثہ کی اطلاع دی ۔

سن مینسیا کی سول حکومت کے مطابق شہر يمامیں ہینن کول گیس لمیٹڈ کی گیس فیکٹری میں جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق آٹھ بج کر 45 منٹ میں دھماکہ ہوا۔
خاص خبریں
کلدیپ سنگھ سینگر آبرو ریزی ،اغوا معاملے میں قصوروار قرار

کلدیپ سنگھ سینگر آبرو ریزی ،اغوا معاملے میں قصوروار قرار

نئی دہلی،16دسمبر(یواین آئی)دہلی کی تیس ہزاری عدالت نے اترپردیش کے اناو عصمت دری اور اغوار معاملے میں پیر کو فیصلہ سناتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)کے برخاست ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کو قصوروار ٹھہرایا سیشن جج دھرمیش سنگھ نے سینگر کو قصورواور ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں سزا کےلئے عدالت میں بحث 19دسمبرکو ہوگی۔

...مزید دیکھیں
شہریت (ترمیمی)ایکٹ2019:مودی کی  امن و امان قائم رکھنے کی اپیل

شہریت (ترمیمی)ایکٹ2019:مودی کی امن و امان قائم رکھنے کی اپیل

نئی دہلی،16دسمبر(یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے شہریت (ترمیمی)ایکٹ (سی اے اے)2019 کی مخالفت میں جاری تشدد کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ امن و امان قائم رکھیں اور افواہ نہ پھیلائیںvمسٹر مودی نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا،’ شہریت (ترمیمی) ایکٹ (سی اے اے) ایکٹ 2019 کے خلاف جاری پرتشدد مظاہرے بدقسمتی اور پریشان کُن ہیں۔

...مزید دیکھیں
شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف 18دسمبر کو  فاربس گنج میں بڑا مظاہرہ ہوگا

شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف 18دسمبر کو فاربس گنج میں بڑا مظاہرہ ہوگا

فاربس گنج (ارریہ بہار)، 16دسمبر (یو این آئی) کسی بھی مسئلے کے حل کے لئے اتحاد کو لازمی قرار یتے ہوئے آج مقررین نے کہا کہ حکومت کے حالیہ پاس کردہ مذہبی تعصب پرمبنی شہریت ترمیمی قا نون کی ہر سطح پر مخالفت اوراین آر سی کا بائیکاٹ کرنے کی سخت ضرورت ہے یہ بات آج یہاں جمعیتہ علمائے ہند کی ممبر سازی اور 18دسمبر کے احتجاج کے لئے بھجنپور مسجد میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہی گئی جمعیتہ علمائے ہند کے ارریہ کے نائب صد اور مدرسہ رحمانیہ ننکار کے ناظم مولانا فاروق مظہری نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون نہ صرف سیاہ قانون ہے بلکہ مذہبی تعصب پر مبنی قانون ہے۔

...مزید دیکھیں
پولیس کے خلاف جامعہ  معاملہ درج کرائے گی

پولیس کے خلاف جامعہ معاملہ درج کرائے گی

نئی دہلی،16دسمبر(یواین آئی)جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ اتوار کی رات کو پولیس نے کیمپس میں گھس کر طلبہ کے ساتھ مارپیٹ اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایا ،وہ اس سلسلے میں پولیس کے خلاف معاملہ درج کرائیں گی  پروفیسر اختر نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ وہ انسانی حقوق کے وزیر سے اس واقعہ کی اعلی سطحی جانچ کا مطالبہ کریں گی۔

...مزید دیکھیں
نئے شہریت قانون کے خلاف بنگال میں احتجاج کا سلسلہ جاری، کئی علاقوں میں ٹرین سروس متاثر

نئے شہریت قانون کے خلاف بنگال میں احتجاج کا سلسلہ جاری، کئی علاقوں میں ٹرین سروس متاثر

کلکتہ/16 دسمبر(یو این آئی)شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج آج صبح سے ہی ریاست کے مختلف علاقوں میں احتجاج اور ریل روکو کا سلسلہ جاری ہے کئی مقامات پر ریل روک دیا گیا ہے اس کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے مشرقی مدنی پور کے باسولیا اسٹیشن پر آج صبح سے ہی ریلوے لائن پر جام کردیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جامعہ مسئلہ پر وزیر داخلہ سے ملاقات کریں گے کجریوال

جامعہ مسئلہ پر وزیر داخلہ سے ملاقات کریں گے کجریوال

نئی دہلی، 16 دسمبر (یواین آئی) شہریت ترمیمی قانون (سي اےاے) کے خلاف جنوبی دہلی میں مظاہرین کے مشتعل ہونے پر دہلی میں حکمران عام آدمی پارٹی (آپ) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کے درمیان وزیر اعلی اروند کجریوال نے پیر کو کہا کہ وہ اس سلسلہ میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کریں گے مسٹر کجریوال نے دہلی میں بگڑتے لااینڈ آرڈر پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ پر بات کرنے کے لئے وزیر داخلہ سے ملنے کے لئے وقت مانگا ہے۔

...مزید دیکھیں
تشددافسوسناک ،عدالتی جانچ کرائے  حکومت :مایاوتی

تشددافسوسناک ،عدالتی جانچ کرائے حکومت :مایاوتی

نئی دہلی ،16دسمبر(یواین آئی)بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران تشددکوافسوسناک بتایا ہے اور پورے معاملہ کی عدالتی جانچ کرانے کامطالبہ کیاہے محترمہ مایاوتی نے پیر کے روز سلسلہ وار ٹویٹ میں کہاکہ حکومت کو تشددکے واقعات کی جانچ کرانی چاہئے ۔

...مزید دیکھیں

دلی کو بنائیں گے مثالی فٹ بال ریاست: شاجي

24 Nov 2019 | 6:19 PM

نئی دہلی، 24 نومبر (یو این آئی ) دہلی سوکر ایسوسی ایشن (ڈی ایس اے ) کے صدر شاجي پربھاكرن نے اس عہدے پر اپنے دو سال پورے کر لئے ہیں اور وہ دلی کو مثالی فٹ بال ریاست بنانے کے مقصد کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

جھارکھنڈ میں 15 سیٹوں کے لئےپہلے چارگھنٹوں میں 28.56 فیصد پولنگ ہوئی

16 Dec 2019 | 2:04 PM

رانچی، 16 دسمبر ( یواین آئی) جھارکھنڈ میں چوتھے مرحلے میں 15 اسمبلی حلقوں مدھو پور، دیوگھر (ریزرو)، بگودر، جموا (زیزرو)، گانڈے، گریڈیہہ، ڈمري، بوکارو، چندركياري ( ریزرو)، سندري، نرسا، دھنباد، جھریا، ٹنڈي اور باگھ مارا میں آج سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان پرامن طریقے سے پولنگ جاری ہے اور پہلے چار گھنٹے میں 28.56 فیصد ووٹنگ ہوئی ۔

image