InternationalPosted at: Jul 21 2019 9:13AM برٹش ایئر ویز کی قاہرہ کیلئے سات دن تک پروازیں معطل
لندن، 21 جولائی (ژنہوا) برٹش ایئر ویز نے ہفتہ کو قاہرہ کے لئے سات دن تک اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان ویب سائٹ کے ذریعے کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ احتیاط کے طور پر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس سلسلے میں کوئی دیگر اطلاع نہیں دی گئی ہے۔
تاہم برطانیہ وزارت خارجہ کی ویب سائٹ میں شہریوں کے لئے ’ٹریول ایڈوائزری‘جاری کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنے شہریوں سے شمالی سینا ئی میں پولیس اور سیکورٹی فورسز پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے وہاں کا سفر نہ کرنے کی صلاح دی ہے۔
مشورہ دیتے ہوئے وزارت خارجہ نے کہا’’مصر میں دہشت گردانہ حملہ کے خدشات ہیں جس میں شمالی سینائی انتہائی حساس ہے اور پورے ملک میں دہشت گردانہ حملے کا خطرہ برقرار ہے‘‘۔
وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں سے مصر نہیں جانے اور وہاں رہنے کے دوران احتیاط برتنے کی صلاح دی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے شہریوں سے گنجان والی جگہوں پر نہیں جانے کی اپیل کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سال 2018 میں تقریبا چار لاکھ 15 ہزار برطانوی شہریوں نے مصر کا سفر کیا تھا۔
ژنہواا،اظ