InternationalPosted at: Jul 21 2019 9:27AM فضائی حملہ میں آئی ایس کے تین شدت پسند ہلاک
بغداد، 21 جولائی (ژنہوا) شمالی عراق کے صوبہ کرکک میں امریکی حمایت یافتہ اتحاد کے فضائی حملے میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے تین شدت پسندوں کی موت ہو گئی اور ان کےاڈے تباہ کردیئے گئے۔ عراقی فوج کے ترجمان نے اس کی اطلاع دی۔
مشترکہ مہم کمانڈ کے میڈیا دفتر نے بیان جاری کرکے کہا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر امریکی حمایت یافتہ اتحاد نے کرکک شہر کے جنوبی مغربی علاقے کے وادی الکراہ میں واقع آئی ایس کے اڈے پر ہوائی حملہ کیا جس میں آئی ایس کے تین شدت پسند مارے گئے اور ان کے اڈے تباہ ہو گئے۔
قابل ذکر ہے کہ آئی ایس اس علاقے میں مسلسل سیکورٹی فورسز پر گھات لگا کر حملے کرتا رہا ہے۔
ژنہوا،اظ