InternationalPosted at: Aug 18 2019 11:39AM وزیر اعظم مودی کا رائل یونیورسٹی آف بھوٹان کے اسٹوڈنٹس سے خطاب
تھمپو، 18 اگست (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو بھوٹان کے ساتھ قدیم تعلقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں دونوں ممالک کے درمیان تعلیم سمیت کئی علاقوں میں شراکت ہے۔
مسٹر مودی نے ’رائل یونیورسٹی آف بھوٹان‘ کے اسٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’آپ کے 130 کروڑ ہندوستانی دوست صرف آپ کے آگے بڑھنے پر فخر ہی نہیں محسوس کریں گے بلکہ آپ کی تعریف بھی کریں گے۔ وہ آپ کو پارٹنر بنائیں گے، آپ کے ساتھ آپ کے علم کا اشتراک کریں گے اور آپ سے سیکھیں گے‘‘۔
انہوں نے کہا’’بھوٹان کا پیغام خوشحالی اورانسانیت ہے۔ خوشی ہم آہنگی سے ملتی ہے اور دنیا اس کے ساتھ بہت زیادہ خوش رہ سکتی ہے۔ یہ ناسمجھ نفرت پر حاوی ہو گی۔ اگر لوگ خوش ہیں، تو ہم آہنگی پیدا ہوگی‘‘۔
انہوں نے کہا کہ بھوٹان نے ہم آہنگی، اتحاد اور درد کو سمجھا ہے۔ انہوں نے کہا’’میں کل ان پیارے بچوں کے درمیان سے گذرا جو میرے استقبال کے لئے سڑکوں پر کھڑے تھے۔ میں ہمیشہ ان کی مسکراہٹ کو یاد رکھوں گا‘‘۔
جاری، یو این آئی،اظ