InternationalPosted at: Aug 21 2019 10:05AM کشمیر پر ثالثی کر سکتا ہوں: ٹرمپ
واشنگٹن، 21 اگست ( یواین آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔مسٹر ٹرمپ نے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں کہا کہ دونوں ایشیائی پڑوسی ممالک کے درمیان ’سلگتے مسائل‘ ہیں اور وہ مسائل سلجھانے میں مدد کر رہے ہیں ۔ امریکی صدر نے کہا’’واضح طور پر کہوں تو، یہ ایک بہت ہی دھماکہ خیز صورت حال ہے ۔ میں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہی وزیر اعظم عمران خان سے بھی بات کی ۔ دونوں ہی میرے اچھے دوست ہیں ۔ وہ عظیم لوگ ہیں اور اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں۔ میں اس ہفتے کے آخیر میں فرانس میں جی -7 چوٹی کانفرنس کے دوران وزیر اعظم مودی کے ساتھ رہوں گا ۔ میں مانتا ہوں کہ ہم صورت حال کو بہتر بنانے میں مدد کر رہے ہیں‘‘۔
جاری ، یواین آئی ۔ ک ج