InternationalPosted at: Aug 21 2019 11:29AM وینزویلا اور امریکی حکام کے درمیان بات چیت جاری: مادرو
ماسکو ،21 اگست (اسپوتنك) وینزویلا کے صدر نکولس مادرو نے امریکہ کے ساتھ بات چیت ہونے کی تصدیق کی ہے۔
مسٹر مادرو نے منگل کو کہا کہ امریکہ اور وینزویلا کے حکام کے درمیان کئی ماہ سے بات چیت ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا’’میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ میری اجازت سے امریکی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ کئی ماہ سے ہمارے افسران رابطہ میں بنے ہوئے ہیں‘‘۔
اس سے پہلے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ واشنگٹن وینزویلا کے اعلی افسران کے ساتھ رابطے میں بنا ہوا ہے۔
قابل غور ہے کہ مسٹر مادرو کی قیادت میں کئی برسوں سے وینزویلا شدید اقتصادی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے علاوہ کھانے پینے کی مصنوعات اور ادویات کی کمی کی وجہ سے لاکھوں لوگوں نے وینزویلا سے فرار کا راستہ اختیار کیا ہے۔
اسپوتنک،اظ