InternationalPosted at: Aug 21 2019 11:38AM امریکہ تائیوان کو فروخت کرئے گا 66 ایف -16 جنگی طیارے
واشنگٹن، 21 اگست (سپوتنك) امریکہ نے فوجی ساز وسامان کی فروخت کے تحت تائیوان کو آٹھ ارب ڈالر مالیت کے 66 ایف -16 جنگی طیارے دینے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکہ کی دفاعی تعاون ایجنسی نے منگل کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی ۔ بیان کے مطابق وزارت خارجہ نے تائپی اکنامکس اور کلچرل ریپریزینٹیٹو آفس کو فوجی سازو سامان فروخت کرنے کی تجویز کو منظوری فراہم کرنے کا عہد کیا ہے جس کے تحت اسے ایف -16 جنگی طیارے فروخت کئے جائیں گے ۔ دفاعی تعاون ایجنسی نے اس سلسلے میں کانگریس کو بھی مطلع کر دیا ہے ۔
اسپوتنک ۔ ک ج