InternationalPosted at: Aug 22 2019 11:19AM صومالیہ میں سنگین انسانی بحران: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ، 22 اگست (ژنہوا) صومالیہ کے لئے اقوام متحدہ کے سفارتکار نے بدھ کو کہا کہ صومالیہ کو دنیا میں سب سے زیادہ سنگین انسانی بحرانوں میں سے ایک کا سامنا ہے۔
صومالیہ کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے جیمز سوان نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ صومالیہ کے تقریباً 22 لاکھ لوگ کھانے کی اشیاء کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 26 لاکھ صومالیائی شہری گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں یا خشک سالی کا سامنا کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ اور صومالیہ کی حکومت نے خشک سالی سے راحت کے لئے 68.6 ملین ڈالر کا اعلان کیا ہے، لیکن اب تک صرف 35 کروڑ ڈالر ہی مل سکا ہے۔
اقوام متحدہ کے سفارتکار نے عالمی برادری کے ممالک سے مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے صومالیہ اس سے پہلے 1992 اور 2011 میں شدید خشک سالی کی وجہ سےدو بڑے قحط کا سامنا کر چکا ہے۔
ژنہوا،اظ